ہومکھیلڈی پی ورلڈ ویمنز ایشیا کپ کی آفیشل براڈکاسٹ پروڈکشن ٹی پی ٹی 360کے سپرد

ڈی پی ورلڈ ویمنز ایشیا کپ کی آفیشل براڈکاسٹ پروڈکشن ٹی پی ٹی 360کے سپرد

دبئی: ٹرانس گروپ ایف زیڈ ای متحدہ عرب امارات کی ذیلی کمپنی TPT 360 ڈی پی ورلڈ ویمنز ایشیا کپ 2026 کی آفیشل براڈکاسٹ پروڈکشن کی ذمہ داریاں انجام دے گی۔ ایشین کرکٹ کونسل کے زیر اہتمام دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں شروع ہونے والا ویمنز ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ 13 ستمبر تک جاری رہے گا، جس میں مجموعی طور پر 15 میچز کھیلے جائیں گے۔ٹورنامنٹ کے سنسنی خیز مقابلوں کو دنیا بھر کے شائقین تک بہترین انداز میں پہنچانے کے لیے جدید ترین ملٹی کیمرا براڈکاسٹ سسٹم استعمال کیا جائے گا۔ براڈکاسٹ کوریج میں سپر سلو موشن اور اسپن وژن کیمروں کے علاوہ جدید GV LDX 150 کیمرے اور Zing Stumps بھی شامل ہوں گے۔ڈی پی ورلڈ ویمنز ایشیا کپ 2026 کے لیے خصوصی طور پر تیار کیے گئے جدید گرافکس (GFX) بھی براڈکاسٹ کا حصہ ہوں گے، جس کے ذریعے شائقین کو ہر میچ کے دوران میدان میں ہونے والی سرگرمیوں کے واضح اور اعلیٰ معیار کے مناظر فراہم کیے جائیں گے۔TPT 360 کے چیف ایگزیکٹو آفیسر معید جاوید نے کہا کہ ڈی پی ورلڈ ویمنز ایشیا کپ 2026 کی آفیشل براڈکاسٹ پروڈکشن کی ذمہ داری ملنا باعث فخر ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کمپنی کی توجہ کھیل کے جوش و جذبے کو براہ راست ناظرین تک پہنچانے پر مرکوز ہے اور وہ ایسی معیاری کوریج فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہیں جو ویمنز کرکٹ میں موجود غیر معمولی ٹیلنٹ اور مسابقت کو نمایاں کرے۔TPT 360 اور ٹرانس گروپ ایف زیڈ ای متحدہ عرب امارات براڈکاسٹنگ کے اعلیٰ معیار اور خواتین کی کرکٹ کے فروغ و عالمی سطح پر اس کی پذیرائی بڑھانے کے لیے پرعزم ہیں۔ دونوں اداروں کے درمیان یہ تعاون نیا نہیں، اس سے قبل بھی وہ 2024 میں ملائیشیا میں ہونے والے اے سی سی انڈر 19 ویمنز ایشیا کپ کی کامیاب براڈکاسٹ کوریج فراہم کر چکے ہیں۔ٹورنامنٹ کے آغاز کے ساتھ ہی TPT 360 دنیا بھر کے ناظرین کے لیے اعلیٰ معیار کا براڈکاسٹ تجربہ یقینی بنانے کے لیے جدید ٹیکنالوجی اور پیشہ ورانہ مہارت بروئے کار لائے گی۔TPT 360 ٹرانس گروپ ایف زیڈ ای یو اے ای کی ذیلی کمپنی ہے جو براڈکاسٹ پروڈکشن اور میڈیا سے متعلق مختلف سہولیات فراہم کرتی ہے۔ کمپنی جدت، تکنیکی مہارت اور اعلیٰ معیار کی پروڈکشن کے ذریعے بڑے کھیلوں اور تفریحی ایونٹس کے لیے براڈکاسٹ سلوشنز فراہم کرتی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔