عامر لیاقت کی تیسری بیوی دانیہ شاہ بھی طلاق لینے عدالت پہنچ گئیں اور تنسیخِ نکاح، 11 کروڑ روپے سے زائد حق مہر اور نان نفقہ کا دعوی دائر کردیا۔دانیہ شاہ نے عامر لیاقت پر سنگین الزامات لگاتے ہوئے کہا کہ وہ نشہ آور ہو کر آئے روز تشدد کا نشانہ بناتے ہیں، عامر لیاقت جیسے دکھتے ہیں ویسے بالکل نہیں ہیں۔دانیہ شاہ کا کہنا ہے کہ شادی کے 4 ماہ کسی اذیت سے کم نہیں تھے، عامر لیاقت نشہ کرکے تشدد کرتے تھے۔عدالت نے عامرلیاقت حسین کو 7جون کیلئے نوٹسز جاری کردیے ہیں۔ دانیہ شاہ نے اپنی درخواست میں عدالت سے استدعا کی ہے کہ عدالت حق مہر کے 11 کروڑ روپے، گھر اور زیورات کی ادائیگی کا حکم دے۔دانیہ شاہ کا الزام ہے کہ عامر لیاقت چھوٹے سے کمرے میں رکھتے تھے، تنسیخ نکاح سمیت دیگر مقدمات دائر کر دیے ہیں۔دانیہ شاہ نے الزام عائد کیا کہ عامر لیاقت حسین مجھے اور والدین کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دے رہے ہیں۔دوسری جانب عامر لیاقت نے نشہ کرکے بیوی پر تشدد کے الزام کی تردید کی ہے ۔عامر لیاقت سے علیحدگی سے متعلق طوبی کا مقف سامنے آگیا۔(ویڈیو بشکریہ دنیا ٹی وی )
ڈاکٹر عامر لیاقت کی تیسری بیوی نے بھی خلع کا دعوہ دائر کردیا ۔ موصوفہ کیا کہتی ہیں سنیے سب نیوز پر ۔۔۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
