ہومپاکستاندھمکی آمیز خط حقیقت،قومی سلامتی کمیٹی بھی تسلیم کر چکی ہے،شاہ محمود قریشی

دھمکی آمیز خط حقیقت،قومی سلامتی کمیٹی بھی تسلیم کر چکی ہے،شاہ محمود قریشی

پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین و سابق وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمودقریشی نے کہا ہے کہ مریم نوازاپنی حکومت کی بلائی ہوئی میٹنگ کوبھی تسلیم نہیں کررہیں ، حالیہ این ایس سی میٹنگ میں پاکستانی سفیرکانقطہ نظرسناگیا، اب بھی مراسلے کوتسلیم نہیں کررہے توپھر یہ اپنی ہی دنیامیں رہ رہے ہیں، پی ٹی آئی اس حکومت کے کمیشن کوتسلیم نہیں کرتی،ان کا سابقہ ریکارڈایساہے کوئی ان پراعتمادنہیں کرسکتا ، ہم کمیشن کے حق میں ہیں لیکن وہ کمیشن چیف جسٹس بنائیں اور وہی اس کے ٹی اوآرزبنائیں، ہم نے سات نکاتی ٹی او آرز تجویز کیے تھے جنہیں چیف جسٹس زیر غور لا سکتے ہیں، کمیشن کاتشکیل پانا، اس بات کا ثبوت ہے کہ معاملہ موجودہے جس کی تحقیق درکار ہے ، ان کا بیانیہ ناکام ہو چکا ہے، انہیں عمران خان کا بیانیہ پسند آئے یا نہ آئے لوگ عمران خان کی بات سن بھی رہے ہیں

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔