روس اور یوکرین کے درمیان جنگ کی شدت بڑھنے سے عالمی مارکیٹ میں خام تیل و دیگر کموڈٹیز کی قیمتوں میں دوبارہ اضافے کے رحجان سے پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں پیر کو اتار چڑھا کے بعد مندی کے اثرات غالب رہے۔
100 انڈیکس میں 46600 پوائنٹس کی سطح گرگئی تاہم آل شئیر انڈیکس بڑھنے سے حصص کی مالیت 6ارب 99کروڑ 40لاکھ 58ہزار 926روپے بڑھ گئی جبکہ 59.22فیصد حصص کی قیمتوں میں کمی واقع ہوئی۔ماہرین کا کہنا تھا کہ نئی حکومت کا فوری طور پر آئی ایم ایف سے رجوع کرنے اور مطلوبہ شرائط پر مزاکرات کے آغاز جیسے عوامل کے سبب کاروباری دورانیے میں ایک موقع پر 368پوائنٹس کی تیزی بھی رونما ہوئی لیکن فوری منافع کے حصول کا رحجان غالب ہونے سے مذکورہ تیزی برقرار نہ رہ سکی اور ایک موقع پر 173 پوائنٹس کی مندی بھی رونما ہوئی تاہم اختتامی لمحات میں نچلی قیمتوں پر حصص کی خریداری بڑھنے سے مندی کی شدت میں کمی واقع ہوئی۔
