قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے ڈپٹی اسپیکر کے انتخاب کا شیڈول جاری کردیا ۔ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کا انتخاب 20اپریل بروزبدھ کو ہوگا،حکومت نے جے یو آئی (ف)کے اکرم درانی کے بیٹے زاہد اکرم درانی کو ڈپٹی اسپیکر کیلئے نامزد کردیا،جو (آج)منگل کو کاغذات نامزدگی جمع کروائیں گئے۔ ذرائع کے مطابق ڈپٹی اسپیکر شپ جمعیت علما اسلام (جے یو آئی)کو مل گئی ہے۔ذرائع کے مطابق جے یو آئی نے زاہد اکرم درانی کو ڈپٹی اسپیکر کے لیے نامزد کردیا ہے۔ زاہد اکرم درانی نے کاغذات نامزدگی وصول کرلیے ہیں۔دوسری جانب قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے ڈپٹی اسپیکر کیانتخاب کا شیڈول جاری کردیا ہے۔ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کا انتخاب 20اپریل کو ہوگا، ڈپٹی اسپیکر کے لیے کاغذات نامزدگی 19اپریل دن 12 بجے تک حاصل کیے جائیں گے۔
ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی،معاملات طے،عہدہ جے یو آئی کے زاہد اکرم درانی کو ملے گا
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
