ہومپاکستانپرویزالہی کووارننگ دیتا ہوں ہوش کے ناخن لیں، حمزہ شہباز

پرویزالہی کووارننگ دیتا ہوں ہوش کے ناخن لیں، حمزہ شہباز

مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ پرویزالہی کووارننگ دیتا ہوں ہوش کے ناخن لیں۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آئین وقانون کا جنازہ دھوم سے نکل رہا ہے، آئین وقانون کا جنازہ نکلے توملک ٹوٹ جاتے ہیں، آئین وقانون کے تحت صوبے کو آگے بڑھنے دیں۔انہوں نے کہا کہ کل جتھے نے ہوٹل میں گھس کرحملہ کرنے کی کوشش کی، سپریم کورٹ معاملے کا نوٹس لے، ہمارے پاس 200 سے زائد نمبرز تھے، پرویزالہی کے پاس نمبرز پورے ہوتے تو اجلاس ملتوی نہ کرتے۔ حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ پرویزالہی آئین کی دھجیاں اڑانے کے پرانے کھلاڑی ہیں، پرویزالہی نے نوازشریف کواٹھایا اور پھرعدم اعتماد کردیا تھا

، پرویزالہی نے زرداری کومٹھائی دی اوراگلے دن مکرگئے۔ مسلم لیگ ن کے رہنما نے کہا کہ ملک میں آئین وقانون کا راج ہوگا توسب عزت سے رہ سکیں گے، آئی ایم ایف کہہ رہا ہے کس سے بات کریں، ملک اسٹیبلشمنٹ اورعدلیہ کا بھی اتنا ہی ہے جتنا ہمارا ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران نیازی خودکش بمباربن کرسسٹم تباہ کرنا چاہتے ہیں، آئین پاکستان بڑی محنت سے بنا، ایک ماہ کے دوران ڈالرکی قدر میں8روپے اضافہ ہوا، اسٹاک ایکس چینج زمین بوس ہوگیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔