وزیراعظم عمران خان کی چوہدری پرویز الہی سے ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔
وزیراعظم عمران خان کی مسلم لیگ ق کے رہنما چوہدری پرویز الہی سے ملاقات میں موجودہ ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا، پرویزالہی نے وزیراعظم کو پنجاب اسمبلی میں نمبر گیم سے متعلق آگاہ کیا۔ذرائع کے مطابق پرویزالہی نے ممبران اسمبلی سے رابطوں کے بارے میں وزیراعظم کوآگاہ کیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومتی اتحاد کے تقریبا 30 سے زائد ممبران منحرف ہیں۔پرویز الہی نے کہا کہ منحرف اراکین کے بغیر انتخاب جیتنا مشکل ہو گا۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے تناظر میں فیصلہ کریں گے، صورتحال واضح ہونے پر قانونی راستہ بھی استعمال کریں گے۔
