اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس جس میں سی ای سی نے پارلیمانی بورڈ کی تشکیل کی منظوری دے دی۔ذرائع کے مطابق مرکزی پارلیمانی بورڈ ہی ٹکٹوں سے متعلق پالیسی تشکیل دے گا،
وزیراعظم عمران خان نے الیکشن کی تیاریاں تیز کرنے کی ہدایت کر دی اور کہا کہ جلد از جلد امیدواروں اور ٹکٹوں کی تقسیم سے متعلق پالیسی بنائی جائے، انہوں نے کہا کہ پالیسی کی تشکیل کے بعد درخواستوں کی وصولی اور بینک ڈرافٹ سے متعلق پالیسی بنائی جائے، امیدواروں کی سکروٹنی سخت کی جائے گی، وزیراعظم نے کہا کہ ماضی سے سبق سیکھ کر پارٹی کے ساتھ مخلص افراد کو ہی ٹکٹس دیں گے، اپوزیشن میدان سے بھاگنے کے بہانے ڈھونڈ رہی، تمام انرجی امیدواروں کے بہتر انتخاب پر صرف کی جائے، پارٹی کے پرانے ورکرز کو ٹکٹس دینے کو ترجیح دیں گے، مفاداتی اور ضمیر فروشوں کی میری پارٹی میں کوئی جگہ نہیں، وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ساڑھے تین سالوں میں غلطیوں سے بہت سیکھا، اب ان غلطیوں کو نہیں دہرایا جائے گا، مخلص اور قربانیاں دینے والے کارکنوں کو آگے لایا جائے گا، اتحادی حکومت میں ہمیشہ بلیک میل ہونا پڑتا ہے، اپنے لوگوں کی اکثریت کے ساتھ حکومت بنائیں گے۔
