ہوماسلام آبادرمضان المبارک میں من مانے ریٹ،اسلام آباد انتظامیہ حرکت میں آگئی

رمضان المبارک میں من مانے ریٹ،اسلام آباد انتظامیہ حرکت میں آگئی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )ڈپٹی کمشنر اسلام آباد محمد حمزہ شفقات نے اشیا خرد نوش کی قیمتوں کے معائنے کے لیے شہر کے مختلف علاقوں ، رمضان بازاروں کا دورہ کیا ،جی-7، جی-9 اور E-11 کے رمضان سستا بازاروں کا ڈی سی اسلام آباد نے اچانک دورہ کیا۔
hamza shafqaat

ڈی سی اسلام آباد نے اشیا کو زائد قیمت پر فروخت کرنے پر دو دکاندار گرفتار اور پانچ دکانداروں کو وارننگ جاری کر دی گئی، تمام اسسٹنٹ کمشنرز اور مجسٹریٹس کو فیلڈ میں رہنے کی ہدایت کی گئی ۔

hamza

 

حمزہ شفقات نے کہا کہ کوئی بھی دکاندار اشیا مہنگی فروخت کرے گا تو اس کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے گی، اسلام آباد انتظامیہ عوام کی خدمت کے لئے کوشاں ہے، پرائس کنٹرول کے لئے مجھ
سمیت تمام افسران فیلڈ میں موجود رہیں گے۔

hamza shafqaat in itwar bazaar

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔