اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )سپریم کورٹ آف پاکستان نے فل کورٹ اجلاس بلانے پرغور شروع کردیاجس کے بعد عدالت عظمی کے تالے کھول دئیے گئے جبکہ دوسری طرف چیف جسٹس آف پاکستان عمر عطا بندیال اورپاکستان پیپلزپارٹی کے وکلا عدالت پہنچ گئے،
نجی ٹی وی کے سوال کہ کیاسپریم کورٹ نے عدم اعتماد تحریک مسترد کرنے پرسپریم کورٹ نے ازخود نوٹس لیاتواس کے جواب میں سپریم کورٹ آف پاکستان کے رجسٹرار نے کہاکہ ابھی تک میرے علم میں ایسی کوئی بات نہیں ،پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما مصطفی نوازکھوکھرنے کہاکہ ہم ساڑھے تین بجے آج سپریم کورٹ رجسٹرار آفس پہنچیں گے۔
