Sunday, May 17, 2026
ہومپاکستانسپریم کورٹ کے تالے کھول دیئے گئے ، چیف جسٹس عمر عطا بندیال بھی پہنچ گئے

سپریم کورٹ کے تالے کھول دیئے گئے ، چیف جسٹس عمر عطا بندیال بھی پہنچ گئے

چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال سپریم کورٹ پہنچ گئے۔
پاکستان پیپلزپارٹی نے حکومت کی جانب سے تحریک عدم اعتماد کو مسترد کرنے اور قومی اسمبلی کی تحلیل کے اقدامات کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ان اقدامات کے خلاف پیپلزپارٹی کے رہنما نیئر بخاری کی جانب سے سپریم کورٹ میں آج چھٹی والے دن درخواست دائر کی جائے گی، عدالتی عملہ سپریم کورٹ پہنچ گیا ہے اور اپوزیشن کی درخواستیں آج ہی وصول کئے جانے کا امکان ہے۔
اپوزیشن نے پٹیشن میں درخواست کی ہے کہ اسپیکر کی رولنگ ختم کی جائے اور اسمبلیاں توڑنے کی ایڈوائس کو کالعدم قرار دیا جائے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔