ہومپاکستانحکومت کے خاتمے کے امکانات- سرکاری افسران نے گو سلو پالیسی اپنا لی

حکومت کے خاتمے کے امکانات- سرکاری افسران نے گو سلو پالیسی اپنا لی

وفاقی سیکرٹریٹ میں عدم اعتماد تحریک کے سبب کام سست روی کی پالیسی کا شکار ہوگیا۔ تفصیلات کے وزارتوں کے افسران کی سست روی پر وزیر داخلہ شیخ رشید نے اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ جمعہ کو ترقیاتی منصوبوں کی منظوری کے لئے ہونے والا ایکنک اجلاس بھی بیوروکریسی کی وجہ سے منسوخ ہوا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت کے خاتمے کے بڑھتے امکانات کے باعث وزارتوں کے افسران بالا نے فائلوں کو روکنا شروع کردیا ہے اور انہوں نے اتوار کو عدم اعتماد میں حکومت کا فیصلہ ہونے تک گو سلو پالیسی اپنا لی ہے، گزشتہ روز بھی اکثر ڈویژنوں کے سیکرٹری دفتروں سے جلدی چلے گئے تھے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔