ہومپاکستانوزیراعظم عمران خان نے نوجوانوں کو احتجاج کی کال دیدی

وزیراعظم عمران خان نے نوجوانوں کو احتجاج کی کال دیدی

وزیراعظم عمران خان عوام سے ٹیلیفونک گفتگو کر رہے ہیں، انہوں نے قوم کے نوجوانوں سے احتجاج کی اپیل کردی، کہا کہ وہ باہر نکلیں اور حکومت مخالف سازش کے خلاف احتجاج کریں۔

گفتگو کے آغاز سے قبل وزیراعظم عمران خان نے کہا یہ قوم کے مستقبل کی جنگ ہے، نوجوانوں کو ملک کے مستقبل کے لیے کھڑے ہونا ہوگا۔

انہوں نے نوجوانوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اگر آپ اچھائی کی جانب کھڑے ہوں گے، راہِ حق پر کھڑے ہوں گے اور برائی کے خلاف کھڑے ہوں گے تو اس سے معاشرہ زندہ ہوجاتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر کوئی اچھائی یا برائی نہیں بلکہ درمیانی راستہ اختیار کرتا ہے تو معاشرہ تباہ ہوجاتا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ نوجوانوں کو فیصلہ کرنا ہے، لیکن اگر آپ چپ کر بیٹھیں گے تو آپ برائی کی طرف ہوں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ احتجاج پرتشدد نہیں بلکہ پرامن ہونا چاہیے۔

انہوں نے اپنی گفتگو کے دوران کہا کہ جس طرح تاریخ مغل سلطنت کے غداروں کو نہیں بھولی، ویسے ہی تاریخ ان غداروں کو بھی نہیں بھولے گی۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ حکومت کے خلاف سازش ہے، اس کے دستاویزات قومی سلامتی کمیٹی میں بھی دیکھ لی گئی ہے۔

ایک کالر کے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ وہ اپنے خلاف سازش کے بارے میں پہلے سے تیاری کر رہے ہیں اور عدم اعتماد کے ووٹنگ کے دن وہ بتائیں گے کہ وہ کس طرح اس کا مقابلہ کریں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔