ہومپاکستاناسٹیبلشمنٹ مداخلت کرے، ملک میں فوری انتخابات کرائے جائیں،شیخ رشید

اسٹیبلشمنٹ مداخلت کرے، ملک میں فوری انتخابات کرائے جائیں،شیخ رشید

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ہر گھنٹے بعد اگلے 24 گھنٹوں میں ملک کی سیاسی صورتحال بدل سکتی ہے۔ہفتہ کو اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں شیخ رشیداحمد نے کہا کہ آخری حل یہ ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے تمام اراکین اگر سچے سیاستدان ہیں تو وہ اسمبلی کی نشستوں سے مستعفی ہو جائیں۔انہوں نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ مداخلت کرے اور ملک میں فوری انتخابات کرائے جائیں۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ غیر ملکی سازش میں ملوث سیاسی جماعتوں پر غداری کے مقدمے قائم کیے جائیں اور ان پر پابندی عائد کی جائے۔شیخ رشید نے مسلم لیگ ن پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جن باپ بیٹے پر 18 فروری کو 16 ارب کرپشن کی فرد جرم عائد ہونی تھی وہ چور ڈاکو ایک صوبے اور مرکز کے امیدوار ہیں۔انہوں نے کہا کہ اگر عدم اعتماد کامیاب ہوتی ہے اور جب تک نیا وزیراعظم حلف نہیں اٹھاتا تو عمران خان ہی وزیراعظم رہیں گے۔ایک سوال کے جواب میں شیخ رشید نے کہا کہ وہ تو ایک سال سے کہہ رہے ہیں کہ الیکشن کرائے جائیں۔وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ وہ رمضان یا عید کے بعد ٹی وی پر بطور اینکر نظر آ سکتے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔