ہومپاکستانوزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری اور معاونین خصوصی نے دفاتر خالی کردیے

وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری اور معاونین خصوصی نے دفاتر خالی کردیے

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) وزیراعظم عمران خان کے پرنسپل سیکرٹری اور معاونین خصوصی نے دفاتر خالی کردیے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری اعظم خان نے دفتر سے سارا سامان گھر منتقل کردیا۔نجی ٹی وی کے مطابق اعظم خان نے دفتر میں رکھا سامان اور دستاویزات گزشتہ رات اپنے گھر پشاور منتقل کیں۔

دوسری جانب وزیراعظم آفس میں معاونین خصوصی نے بھی دفاتر خالی کر دیے ہیں اور اپنا سامان گھروں میں منتتقل کردیا۔وزیراعظم عمران خان اپنے پرنسپل سیکرٹری اعظم خان کو پہلے ہی ورلڈ بینک میں ایگزیکٹو ڈائریکٹر تعینات کرنے کی منظوری دے رکھی ہے۔واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان کے خلاف اپوزیشن کی جانب سے جمع کرائی گئی تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کل ہوگی جس میں اپوزیشن نے اپنی یقینی فتح کا دعوی کیا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔