ہومدلچسپرمضان کیلئے پاکستانیوں کے چند پسندیدہ پکوان

رمضان کیلئے پاکستانیوں کے چند پسندیدہ پکوان

پاکستان کے پکوان یہاں کے عوام اور مقامات کے تنوع کی عکاسی کرتے ہیں گوشت، سبزی، دالوں اور مٹھائی سمیت یہاں ہر طرح کے پکوان شوق سے کھائے جاتے ہیں، مگر رمضان کے دوران اکثر لوگوں کی پسند کچھ نمکین چیزوں کے لیے زیادہ بڑھ جاتی ہے۔

تو یہاں افطار کے لیے پاکستان میں مشہور چند مخصوص ڈشز کے بارے میں جانیں جومنہ میں پانی لانے کے لیے کافی ہیں۔
گول گپے
Gol gappy
ویسے تو ان کے بارے میں کچھ بتانے کی ضرورت نہیں، بلکہ اکثر افراد کے منہ میں تو انہیں دیکھ کر ہی پانی آجاتا ہے جو ملک کے بیشتر علاقوں میں عام دستیاب ہیں، ان کو کھانے کا بہترین طریقہ تو یہی ہے کہ پورا گول گپا ایک نوالے میں ہی کھالیں، اس کا ترش پانی اور چنے یا دیگر چیزوں کا اضافہ ان کا ذائقہ دوبالا کردیتے ہیں، افطار میں بھی انہیں ٹرائی کرکے دیکھیں۔
چنا چاٹ

chana chat 1
بنیادی طور پر چنا چاٹ ایک سادہ سی سلاد ہے جو کاربوہائیڈریٹس اور ذائقوں سے بھرپور ہوتی ہے۔ یہ چنوں، ابلے ہوئے آلو، تلی ہوئی پاپڑی، دہی بڑے، سموسے، مرمرہ اور پھلیوں پر مشتمل ہوسکتی ہے جنہیں چٹنی، ساس اور دہی کے ساتھ پیش کیا جاتا ہے۔ اس کے اوپر کٹی ہوئی سبزیاں جیسے ٹماٹر، پیاز اور سبز مرچ شامل کیے جاتے ہیں جبکہ اس کو دھنیا، پودینہ اور چاٹ مصالحے سے سجایا جاتا ہے، افطاری میں چاٹ پاکستانیوں کی پسندیدہ ڈش ہوتی ہے۔
شامی کباب
shami kabab
شامی کباب پاکستان میں چائے کی ٹرالی کا شہنشاہ ہے، کوئی بھی موقع ہو یہ لذیذ سوغات ہمیشہ ہی گرما گرم لوازمہ ثابت ہوتی ہے۔ گرم مصالحے، سرخ مرچ اور سبز مرچوں کے ساتھ یہ کباب نہ صرف چائے کا مزہ دوبالا کرتے ہیں بلکہ اس موقع پر گفتگو کی چاشنی بھی بڑھ جاتی ہے اور تو اور افطار کے موقع پر بھی یہ دسترخوان کی رونق بڑھا دیتے ہیں۔
پکوڑے
pakora
یہ ایک ایسی دیسی ہلکی پھلی غذا ہے جو سردی ہو یا گرمی ہر گلی کے کونے میں مل جاتی ہے۔ پکوڑا ایک مقبول اسٹریٹ فوڈ ہے مگر مقامی لوگوں کے گھروں میں پکوڑے ایک عام گھریلو ساختہ پکوان بھی ہے، یہ سستا، فوری تیار ہونے والا اور لذیذ ہوتا ہے، جبکہ افطار کے وقت بھی پکوڑہ ایک لازمی چیز بن چکا ہے، جس سے خوب مزہ لیا جاتا ہے۔
بریانی
biryani
چاہے آپ کھانے پینے کے شوقین ہوں یا نہ ہوں، یہ سوال ضرور پوچھتے ہوں گے کہ آخر بریانی میں ایسی کیا خاص بات ہے جو یہ سب کی ہر دل عزیز ہے۔ اس پکوان کے مختلف انداز ہیں، جیسے آلو والی سندھی بریانی، تیز مصالحے والی میمنی بریانی، بمبئی بریانی اور دیگر۔
دہی بڑے
dahi bary
اگر یہ کہا جائے کہ دہی بڑے بے وقت بھوک کو مٹانے کے ساتھ ساتھ بازاروں میں گھومنے کے دوران کھائے جانے والا سب سے پسندیدہ پکوان ہے تو غلط نہیں ہوگا۔ اب یہ جس چیز سے بھی بنے ہوں جیسے دال یا کسی اور آٹے سے، دہی میں ان گولوں کا امتزاج ذائقہ بہترین کردیتا ہے، اکثر یہ میٹھے ہوتے ہیں جن پر چاٹ مصالحہ اور دیگر اشیاء ڈال کر کھایا جاتا ہے۔
سموسہ
samosa

گولڈن براﺅن، کرکرا، پرتوں سے بھرپور ذائقے دار سموسہ اکثر شام کو چائے کے وقت لوگوں کو یاد آتا ہے، ملک بھر میں عام ملنے والے سموسے بے وقت بھوک کے لیے بہترین پکوان ہیں جبکہ بارش کے موسم میں بھی اس کی دید منہ میں پانی بھر دیتی ہے، یہ عام طور پر آلو یا قیمے سے بھرے ہوئے ہوتے ہیں جس کے ساتھ اکثر مختلف چٹنیاں بھی ذائقہ بڑھانے کے لیے استعمال کی جاتی ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔