ہومپاکستانعدم اعتماد،پی ٹی آئی کی تمام تنظیموں کو احتجاج کی کال دیدی گئی

عدم اعتماد،پی ٹی آئی کی تمام تنظیموں کو احتجاج کی کال دیدی گئی

پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل اور وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے پی ٹی آئی کی تمام تنظیموں کو کل ہفتہ اور اتوار کو ملک بھر میں احتجاجی مظاہروں کی کال دیدی،اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ کل اور پرسوں تمام پاکستان میں تحریک انصاف کی تنظیمیں اور عمران خان کے چاہنے والے ، عمران خان پر اعتماد اور سازش پر مبنی عدم اعتماد تحریک کے خلاف پر امن عوامی مظاہرے کریں گے، دنیا دیکھے گی کہ قوم اپنے کپتان کے ساتھ اور سازش کے خلاف کھڑی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔