ہومدنیاطالبان کا داڑھی نہ رکھنے والے سرکاری ملازم برطرف کرنے کا اعلان

طالبان کا داڑھی نہ رکھنے والے سرکاری ملازم برطرف کرنے کا اعلان

کابل (ویب ڈیسک )افغانستان میں طالبان حکومت کی جانب سے سرکاری ملازمین کو داڑھی رکھنے اور ڈریس کوڈ کی پابندی کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے خبردار کیا گیا ہے کہ تعمیل نہ ہونے کی صورت میں ان کو ملازمتوں سے فارغ کیا جا سکتا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق طالبان کی انتظامیہ کی جانب سے نئی پابندیاں لگائی گئی ہیں۔رپورٹ کے مطابق وزارت امر بالمعروف و نہی عن المنکر کے نمائندوں نے پیر کو مختلف سرکاری دفاتر کے چکر لگائے اور جائزہ لیا گیا کہ ملازمین کی جانب سے ہدایت پر کس حد تک عمل کیا جا رہا ہے۔

عالمی میڈیا کے مطابق ملازمین کو ہدایت کی جا رہی ہے وہ داڑھی نہ کٹوائیں اور مقامی ڈھیلے ڈالے لباس اور ٹوپی یا پگڑی پہنیں۔ان کو درست وقت پر نماز پڑھنے کو یقینی بنانے کا بھی کہا جا رہا ہے۔ملازمین کو یہ بھی بتایا گیا کہ اگر انہوں نے ان باتوں پر عمل نہ کیا گیا تو نتیجے میں ان کو نوکری سے فارغ کر دیا جائے گا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔