ہومپاکستانارتھ آور ،سی ڈی اے کا شاہراہوں کی لائٹس10منٹ کیلئے بند کرنے کا فیصلہ

ارتھ آور ،سی ڈی اے کا شاہراہوں کی لائٹس10منٹ کیلئے بند کرنے کا فیصلہ

پاکستان سمیت پوری دنیا میں آج ارتھ آور منایا جارہا ہے ،وفاقی ترقیاتی ادارے کی طرف سے اسی مناسبت سے اسلام آباد میں ارتھ آور منارہا ہے

جس میں دس منٹ کے لئے تمام مرکزی شاہراہوں کی لائٹس کو آف کردیا جائے گا،جناح ایونیو، سیونتھ ایونیو، نائنتھ ایونیو پر دس منٹ کے لئے لائٹس آف کی جائیں گی، سی ڈی اے انتظامیہ کے مطابق اس دن کے منانے کا مقصد لوگوں میں ماحول کو بہتر بنانا اور اس سے محبت کے لئے احساس اجاگر کرنا ہے ،سی ڈ ی اے نے شہریوں سے توانائی کے ضیاع سے اجتناب کی اپیل کی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔