ہومپاکستاناسلام آباد سیاسی گرماگرمی، اسپتالوں کے عملے کو الرٹ رہنے کی ہدایات

اسلام آباد سیاسی گرماگرمی، اسپتالوں کے عملے کو الرٹ رہنے کی ہدایات

وفاقی دارالحکومت میں سیاسی گرما گرمی کے باعث اسپتالوں کے عملے کو الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کردی گئیں ہیں۔

جاری کردہ ہدایات کے مطابق ضلعی انتظامیہ نے اسلام آباد کے تمام سرکاری اسپتالوں کو الرٹ رہنے کا کہا گیا ہے۔ہدایات کے بعد ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی تمام چھٹیاں منسوخ کر دی گئیں ہیں اور ساتھ ہی احکامات دیئے گئے ہیں کہ اسپتالوں میں کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کے لئے تمام انتظامات مکمل رکھے جائیں۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق پمز اسپتال پولی کلینک اور سی ڈی اے اسپتال 3 اپریل تک الرٹ رہیں گے۔

خیال رہے کہ اسلام آباد میں 27 مارچ کو حکومت سمیت مسلم لیگ ن اور جے یو آئی کے جلسے ہونے والے ہیں جبکہ کئی مقامات پر حکومت اور اپوزیشن کے قافلے ایک دوسرے سے ٹکرائیں گے جہاں کسی قسم کی بھی صورتحال پیدا ہونے کے خدشات ہیں۔اس دوران ہوسکتا ہے کہ کوئی ناگوار صورتحال پیش آجائے جس سے نمٹنے کے لئے ضلعی انتظامیہ نے تمام حفاظتی اقدامات مکمل کرلیئے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔