ہومپاکستانایم این اے جام عبدالکریم کے ریڈ وارنٹ جاری، نام ای سی ایل میں شامل

ایم این اے جام عبدالکریم کے ریڈ وارنٹ جاری، نام ای سی ایل میں شامل

اسلام آباد میں کابینہ کی ایگزٹ کنٹرول لسٹ کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ جس میں وزیرداخلہ شیخ رشید اور وزیرقانون فروغ نسیم نے شرکت کی۔ اجلاس میں کراچی کے میمن گوٹھ پولیس اسٹیشن میں درج ایف اے آر میں موجود تمام ملزمان اور شریک ملزمان کے نام ای سی ایل میں شامل کرنے کی سفارش کی ان میں قومی اسمبلی کے رکن جام عبدالکریم بھی شامل ہیں۔ وزیرداخلہ نے ڈی جی ایف آئی اے کو ان کا ریڈ وارنٹ جاری کرنے اور انٹرپول کی مدد سے دبئی میں گرفتار کرنے کی ہدایت کی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔