ہومپاکستاناسلام آباد انتظامیہ کا ریڈ زون میں جلسے کی اجازت نا دینے کا فیصلہ

اسلام آباد انتظامیہ کا ریڈ زون میں جلسے کی اجازت نا دینے کا فیصلہ

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں حکومتی ، اپوزیشن کے جلسوں کا معاملہ،ضلعی انتظامیہ کا ڈی چوک پر جلسے کی اجازت نہ دینے پر غور ۔

ذرائع کے مطابق حکومتی جلسے کی پریڈ گراونڈ میں جبکہ اپوزیشن کو ایچ نائن میں جلسے کی اجازت دینے کا امکان ہے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ریڈ زون میں کسی قسم کے جلسے کی اجازت نا دینے کا فیصلہ کیا گیا۔ضلعی انتظامیہ نے حکومت کو پریڈ گراونڈ میں جلسے کے لیے درخواست کا پیغام دیدیا۔

اپوزیشن کو ایچ ایٹ میں جلسے کی درخواست دینے کا کہہ دیا گیا

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔