اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو، قائد حزب اختلاف شہبازشریف اور مولانا فضل الرحمان سپریم کورٹ پہنچ گئے۔
سپریم کورٹ جانے سے پہلے پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے منسٹرز انکلیو میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف سیملاقات کی تھی۔اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی رہائش گاہ پر امیر حیدر خان ہوتی اور اختر مینگل سمیت دیگر اپوزیشن قیادت بھی موجود تھی، جس کے بعد بلاول بھٹو زرداری دیگر اپوزیشن رہنماوں کے ہمراہ سپریم کورٹ پہنچے۔
