Wednesday, May 13, 2026
ہومکھیلبابراعظم آئی سی سی پلیئر آف دی ایئر قرار

بابراعظم آئی سی سی پلیئر آف دی ایئر قرار

دبئی (آئی پی ایس ) قومی ٹیم کے کپتان نے بڑا اعزاز اپنے نام کرلیا ،انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی )نے بابراعظم کو کرکٹر آف دی ایئر قرار دے دیا۔تفصیلات کے مطابق آئی سی سی پلیئر آف دی ایئر کے لیے بابراعظم، شکیب الحسن، ینامن ملان اور پال اسٹرلنگ کو نامزد کیا گیا تھا۔لیکن آئی سی سی پلیئر آف دی ایئر کا اعزاز قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم کے حصے میں آیا۔بابر اعظم نے 6 ون ڈے میچز میں 67.50 کی اوسط سے 405 رنز بنائے۔دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابراعظم کو ایوارڈ جیتنے پر مبارکباد دی ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان کو آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی کرکٹر آف دی ایئر قرار دیا گیا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔