ملتان(سب نیوز)نیشنل چیمپئنز کپ کا آغاز کل سے ملتان میں ہوگا، ایونٹ کے لیے ٹرافی کی رونمائی بھی کر دی گئی۔چاروں ٹیموں کے کپتانوں نے ٹرافی کی رونمائی کی۔ پاکستان گولڈ کی قیادت میں شاداب خان کی جگہ فہیم اشرف ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔
پاکستان گولڈ کے کپتان شاہین شاہ آفریدی کا کہنا ہے کہ نیشنل چیمپئنز کپ سے ورلڈ کپ کے لیے اسکواڈ کی تشکیل میں آسانی ہوگی۔ پاکستان بلیوز کے کپتان صاحبزادہ فرحان نے کہا کہ ان کے لیے چیمپئنز کپ کا ایونٹ انتہائی اہم ہے۔پاکستان وائٹس کے کپتان صائم ایوب نے کہا کہ بطور پروفیشنل کھلاڑی ہر طرح کی کنڈیشنز میں کھیلنا آنا چاہیے۔
فہیم اشرف کا کہنا تھا کہ ملتان کی گرمی میں کھلاڑیوں کو خود کو ایڈجسٹ کرنا ہوگا۔ایونٹ کا افتتاحی میچ کل سہ پہر 3 بجے پاکستان وائٹس اور پاکستان گرینز کے درمیان کھیلا جائے گا۔
نیشنل چیمپئنز کپ کا آغاز کل سے ملتان میں ہوگا، ٹرافی کی رونمائی کر دی گئی
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
