ہومتازہ ترینایران نے امریکا سے جنگ بندی میں توسیع سے متعلق خبروں کی تردید کر دی

ایران نے امریکا سے جنگ بندی میں توسیع سے متعلق خبروں کی تردید کر دی

تہران(سب نیوز) ایران نے امریکا سے جنگ بندی میں توسیع سے متعلق خبروں کی تردید کر دی۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق ایرانی عہدیدار نے جنگ بندی میں توسیع کی خبروں کی ترید کرتے ہوئے کہا کہ امریکا اور ایران جنگ بندی میں توسیع سے متعلق کوئی مذاکرات نہیں ہورہے۔
انہوں نے کہا کہ جنگ بندی کے آغاز کی کوئی تاریخ طے نہیں ہوئی اس لیے توسیع کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ امریکا نے عبوری معاہدہ طے پانے کے 48 گھنٹے بعد اس کی خلاف ورزی کی جبکہ امریکا عبوری معاہدہ طے پانے کے چند روز بعد معاہدے سے دستبردار ہو گیا تھا۔اس سے قبل ترک نیوز ایجنسی نے دعوی کیا تھا کہ امریکا اور ایران نے پاکستان کی ثالثی میں طے پانے والی 60 روزہ جنگ بندی میں توسیع پر اتفاق کر لیا۔ترک نیوز ایجنسی انادولو کی رپورٹ کے مطابق امریکا اور ایران کے درمیان جنگ بندی کی مدت 17 اگست کو ختم ہو رہی ہے۔ جنگ بندی میں توسیع پر اتفاق اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کے تحت ہوا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔