بلغراد (ما نیٹر نگ ڈیسک)
سربیا کے صدر الیگزینڈر ویوزک نے دارالحکومت بلغراد میں چین کی تیارکردہ ویکسین کی تیسری خوراک لگوائی۔ ویکسینیشن کے بعد انہوں نے کہا کہ وہ اچھا محسوس کر رہے ہیں ۔ انہوں نے ویکسین لگوانے کے لیے لوگوں کی حوصلہ افزائی کی ۔
ابھی تک سربیا میں نصف آبادی کو کووڈ-۱۹ ویکسین کی دوخوراکیں لگوائی گئی ہیں ۔اس سے قبل سربیا کو متعدد مرتبہ چین کی تیارکردہ ویکسین کی کھیپ موصول ہو چکی ہےاورسربیا میں چین کی ویکسین تیار کرنے والے کارخانے کی تعمیر بھی شروع ہو چکی ہے۔
