اسلام آباد۔15نومبر نائب وزیرِاعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے مصر کے وزیرِ خارجہ ڈاکٹر بدر عبدالعاطی سے اتوار کو ٹیلی فون پر گفتگو کی۔ دفتر خارجہ کے مطابق دونوں وزرائے خارجہ نے علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال میں ہونے والی تازہ پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر یورپ میں ہونے والے آئندہ آر فور اور آر فور پلس ای فور اجلاسوں کے حوالے سے بھی بات چیت کی گئی۔ دونوں رہنماؤں نے علاقائی امور پر باہمی رابطوں کو مزید مضبوط بنانے اور خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے جاری کوششوں کو آگے بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔ مصر کے وزیرِ خارجہ ڈاکٹر بدر عبدالعاطی نے وزیراعظم محمد شہباز شریف کو قاہرہ کے دورے کی دعوت کا اعادہ کیا۔ نائب وزیراعظم اور وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے مصری وزیر خارجہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے دعوت کا مثبت جواب دیا۔ دونوں وزرائے خارجہ نے باہمی دلچسپی کے امور پر قریبی رابطے برقرار رکھنے اور مشاورت کا سلسلہ جاری رکھنے پر اتفاق کیا
ہومبریکنگ نیوزنائب وزیرِاعظم اسحاق ڈار کی مصر کے وزیرِ خارجہ سے ٹیلی فون پر گفتگو، علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال پر تبادلہ خیال
نائب وزیرِاعظم اسحاق ڈار کی مصر کے وزیرِ خارجہ سے ٹیلی فون پر گفتگو، علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال پر تبادلہ خیال
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
