ہومتازہ ترینوفاقی دارالحکومت میں بغیر لائسنس ادویات کی فروخت پر پابندی عائد، خلاف ورزی پر کارروائی کا اعلان

وفاقی دارالحکومت میں بغیر لائسنس ادویات کی فروخت پر پابندی عائد، خلاف ورزی پر کارروائی کا اعلان

اسلام آباد (آئی پی ایس )اسلام آباد میں بغیر لائسنس ادویات کی فروخت پر پابندی عائد کردی گئی۔ لائسنس کے بغیر کلینکس، فارمیسز اور میڈیکل اسٹورز ادویات فروخت نہیں کرسکیں گے، خلاف ورزی پر کارروائی ہوگی۔
سیکریٹری ڈرگ کوالٹی کنٹرول اسلام آباد نے متعلقہ وفاقی محکموں کو مراسلہ جاری کردیا۔ مراسلے کے مطابق بغیر لائسنس ادویات کی فروخت پر پابندی آئینی عدالت کے فیصلے کی روشنی میں عائد کی گئی ہے۔ لائسنس نہ رکھنے والے کلینکس، فارمیسز اور میڈیکل اسٹورز کو بلاتاخیر لائسنس حاصل کرنے کی ہدایت کردی گئی۔
ڈسٹری بیوٹرز کو بھی سیلز لائسنس نہ رکھنے والے کلینکس کو ادویات سپلائی نہ کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ مراسلے کے مطابق ہیلتھ سیٹ اپس میں چھوٹے پیمانے پر ڈاکٹری نسخے پر ادویات فراہم کرنے والوں کو بھی استثنی حاصل نہیں ہوگا۔ہیلتھ کیئر ریگولیٹری اتھارٹی، محکمہ صحت اسلام آباد اور پی ایم اینڈ ڈی سی کو بھی مراسلہ ارسال کردیا گیا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔