ہومپاکستانخیبرپختونخوا ، جنوبی اضلاع میں سیکیورٹی اقدامات سخت، 4اضلاع میں دفعہ 144نافذ، ہنگو میں 3روزہ کرفیو نافذ

خیبرپختونخوا ، جنوبی اضلاع میں سیکیورٹی اقدامات سخت، 4اضلاع میں دفعہ 144نافذ، ہنگو میں 3روزہ کرفیو نافذ

پشاور (آئی پی ایس )خیبرپختونخوا کے جنوبی اضلاع سے لانگ مارچ کی تیاریوں کے تناظر میں صوبائی حکومت نے سیکیورٹی اقدامات سخت کردیے، ڈیرہ اسماعیل خان ڈویژن کے چاروں اضلاع میں دفعہ 144 کے تحت مختلف نوعیت کی پابندیاں عائد کردی گئیں، جبکہ ضلع ہنگو میں بھی 3 روز کے لیے کرفیو نافذ کردیا گیا ہے۔ڈیرہ اسماعیل خان، ٹانک، جنوبی وزیرستان اپر اور جنوبی وزیرستان لوئر کے ڈپٹی کمشنرز نے دفعہ 144 کے الگ الگ اعلامیے جاری کردیے۔

اعلامیوں کے مطابق جنوبی وزیرستان اپر میں بارود سے بھری گاڑی کی اطلاع کے بعد 3 روز کے لیے نقل و حرکت پر پابندی عائد کی گئی ہے، جبکہ جنوبی وزیرستان لوئر میں ایسی ہی اطلاع پر گاڑیوں کی نقل و حرکت 10 روز کے لیے محدود کردی گئی ہے۔ڈی آئی خان میں امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر چار بڑی شاہراہوں پر 3 روز کے لیے نقل و حرکت پر پابندی عائد کی گئی ہے۔دوسری جانب ٹانک میں سیکیورٹی قافلے کی نقل و حرکت کے لیے چار شاہراہوں پر 3 روز کی پابندی نافذ کی گئی ہے۔یوں جنوبی اضلاع میں سیکیورٹی پابندیوں کے ساتھ انتظامیہ نے لانگ مارچ کے ممکنہ روٹ پر نقل و حرکت کو بھی محدود کردیا ہے، جبکہ ضلع ہنگو میں 3 روزہ کرفیو کے نفاذ سے بھی سیکیورٹی اقدامات مزید سخت کردیے گئے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔