ہومپاکستانمحسن نقوی کی گورنر خیبرپختونخوا سے اہم ملاقات، صوبے کو دہشتگردی سے بچانے کیلئے آئینی کردار ادا کرنے پر اتفاق

محسن نقوی کی گورنر خیبرپختونخوا سے اہم ملاقات، صوبے کو دہشتگردی سے بچانے کیلئے آئینی کردار ادا کرنے پر اتفاق

پشاور(سب نیوز) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی گورنر ہاس پشاور میں گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے اہم ملاقات ہوئی جس میں صوبے کو دہشت گردی سے بچانے کے لیے آئینی کردار ادا کرنے پر اتفاق کیا گیا۔محسن نقوی کی گورنر ہاوس پشاور میں گورنر خیبرپختونخوا سے ملاقات ہوئی، ملاقات میں چیف سیکرٹری اور آئی جی بھی موجود تھے۔ ملاقات میں صوبے میں امن و امان کی صورتحال اور پی ٹی آئی کے لانگ مارچ پر غور کیا گیا۔
اعلامیے کے مطابق ملاقات میں گورنر اور وفاقی وزیرداخلہ کی صوبے کی سیاسی و سکیورٹی صورتحال پر گفتگو ہوئی۔گورنر و وزیرداخلہ نے صوبیکو دہشت گردی سے بچانے کے لیے آئینی کردار ادا کرنے پر اتفاق کیا۔اعلامیے کے مطابق ملاقات میں اتفاق ہوا کہ صدر اور وزیراعظم گورنر راج یا ایمرجنسی ضروری سمجھیں تو گورنر ہاس آئینی کردار ادا کریگا۔اعلامیے میں کیا گیا کہ پی ٹی آئی کے لانگ مارچ میں سرکاری ہیلی کاپٹر اور وسائل کا استعمال عدالتی فیصلوں کی خلاف ورزی ہوگی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔