ہومپاکستانآذربائیجانی خاتون ڈیانا پاکستانی پولیس افسران کے ساتھ باکو روانہ

آذربائیجانی خاتون ڈیانا پاکستانی پولیس افسران کے ساتھ باکو روانہ

لاہور(آئی پی ایس )آذربائیجانی خاتون ڈیانا کو لاہور ایئرپورٹ سے آذربائیجان کے دارالحکومت باکو روانہ کردیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق ڈیانا کو پی کے 159 پرواز کے ذریعے باکو روانہ کیا گیا۔ اے ایس پی ڈیفنس سمیت 3 پولیس افسران نے اپنی نگرانی میں خاتون کی ایئرپورٹ پر بورڈنگ مکمل کروائی اور تینوں افسران بھی ڈیانا کے ہمراہ باکو روانہ ہوئے۔

ذرائع کے مطابق سفارت خانے کی درخواست پر پولیس افسران کو ڈیانا کے ساتھ آذربائیجان بھیجا گیا۔ پولیس ٹیم میں اے ایس پی ڈیفنس سمیت دیگر افسران اور ایک خاتون پولیس اہلکار بھی شامل تھی۔ڈیانا روانگی تک لاہور ایئرپورٹ پر ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس (اے ایس ایف)کی نگرانی میں رہیں، جس کے بعد اسے باکو جانے والی پرواز میں سوار کرایا گیا۔خیال رہے کی ڈیانا دو روز قبل آذربائیجان جانے والی پرواز سے اتر گئی تھیں اور انہوں نے اپنے ملک واپس جانے سے انکار کردیا تھا، جس کے بعد وہ لاہور ایئرپورٹ پر موجود رہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔