کیف (آئی پی ایس )روس نے یوکرین کے دارالحکومت کیف میں مزید بڑے فضائی حملوں کے خدشے کے پیش نظر غیر ملکی شہریوں اور سفارت کاروں کو شہر چھوڑنے یا یوکرین کا سفر نہ کرنے کا مشورہ دیا ہے۔
روسی وزارت خارجہ نے ہفتے کو جاری بیان میں کہا کہ کیف میں نئے بڑے حملوں کا خطرہ ہے اور خبردار کیا کہ غیر ملکی اور سفارتی عملہ خود کو خطرے میں نہ ڈالے۔ یہ انتباہ کیف کے ایک اہم پل پر روسی حملے کے چند گھنٹے بعد سامنے آیا۔کیف کے میئر وٹالی کلِٹسکو کے مطابق شمالی پل پر حملے کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہوئے جبکہ سڑک اور ٹرالی بس کی بجلی کی تاروں کو نقصان پہنچا، جس کے باعث ٹریفک متاثر ہوئی۔
