ہومپاکستانماسکو فارمیٹ کا افغانستان سے متعلق آٹھواں مشاورتی اجلاس 5اکتوبر کو ہو گا

ماسکو فارمیٹ کا افغانستان سے متعلق آٹھواں مشاورتی اجلاس 5اکتوبر کو ہو گا

اسلام آباد(آئی پی ایس )ماسکو فارمیٹ کے تحت افغانستان سے متعلق آٹھواں مشاورتی اجلاس 5 اکتوبر کو ماسکو میں ہوگا۔سفارتی ذرائع کے مطابق اجلاس میں پاکستان اور افغانستان سمیت خطے کے دیگر فریقین کے وفود شرکت کریں گے اور افغانستان کی صورتحال اور خطے میں ہونے والی تازہ پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ افغانستان کے لیے پاکستان کے خصوصی نمائندے محمد صادق خان پاکستانی وفد کی سربراہی کریں گے، پاکستانی وفد میں وزارت خارجہ کے افغانستان ڈیسک کے ڈائریکٹر جنرل نعیم اقبال چیمہ بھی شامل ہوں گے۔سفارتی ذرائع نے مزید بتایا کہ افغانستان میں پاکستان کے سفیر عبیدالرحمن نظامانی اور روس میں پاکستان کے سفیر فیصل نیاز ترمذی بھی پاکستانی وفد کا حصہ ہوں گے۔دوسری جانب ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ اجلاس میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان حالیہ کشیدگی، افغانستان کی صورتِ حال اور اس کے علاقائی اثرات سمیت باہمی و علاقائی امور پر اہم مشاورت کیے جانے کا امکان ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔