ہومبریکنگ نیوزخیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی ورکنگ مکمل، حتمی فیصلہ مشاورت سے ہوگا، طارق فضل

خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی ورکنگ مکمل، حتمی فیصلہ مشاورت سے ہوگا، طارق فضل

اسلام آباد: وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ سے متعلق ورکنگ مکمل کرلی گئی ہے، تاہم حتمی فیصلہ مشاورت کے بعد کیا جائے گا۔
نجی ٹی وی کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے طارق فضل چوہدری نے کہا کہ لانگ مارچ مؤخر ہونے کو ایمرجنسی کے معاملے کے خاتمے سے جوڑنا درست نہیں، لانگ مارچ اور ایمرجنسی کا آپس میں کوئی تعلق نہیں۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کی صورتحال کے تناظر میں ایمرجنسی کے معاملے پر غور کیا جارہا ہے۔ تحریک انصاف کی قیادت سے کہا جائے گا کہ خیبرپختونخوا حکومت کو دہشت گردی کے خلاف اقدامات میں وفاقی حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے تعاون کرنا ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے ایمرجنسی کے معاملے پر سنجیدگی سے غور کیا جارہا ہے اور اس حوالے سے تمام پہلوؤں پر مشاورت کے بعد حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا تھا کہ اگر وفاق کی جانب سے ایمرجنسی یا گورنر راج لگایا گیا تو ہم ہر آپشن استعمال کریں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔