ہومتازہ ترینٹرمپ نے رواں ہفتے ایران کے ساتھ مزید مذاکرات کا امکان ظاہر کردیا

ٹرمپ نے رواں ہفتے ایران کے ساتھ مزید مذاکرات کا امکان ظاہر کردیا

امریکی صدر ٹرمپ نے جنگ بندی کی ایرانی تجویز مسترد کرنے کے ایک دن بعد کہا ہے کہ انہیں توقع ہے کہ امریکی مذاکرات کار رواں ہفتے ایران کے ساتھ مزید بات چیت کریں گے۔

امریکی نیوز ویب سائٹ ایگزیوس کو دیے گئے انٹرویو میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ ’مجھے ایران کے ساتھ مزید بات چیت کی توقع ہے۔ وہ معاہدہ کرنا چاہتے ہیں، لیکن یہ ویسا معاہدہ نہیں ہے جو میں کرنا چاہتا ہوں۔ یہ وہ شرائط ہیں جن پر ہم شاید ایک سال پہلے متفق ہو جاتے‘۔

ایران کے خلاف دوبارہ فوجی حملے شروع کرنے پر غور کرنے کے حوالے سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ’میں ہمیشہ اس بارے میں سوچتا رہتا ہوں‘۔

انٹرویو کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ نے یہ بھی بتایا کہ امریکی فوج آبنائے ہرمز سے تیل کی بڑی مقدار میں ترسیل کے لیے سہولیات اور سکیورٹی فراہم کر رہی ہے، انہوں نے انکشاف کیا کہ گزشتہ روزجنگ شروع ہونے کے بعد سے اب تک آبنائے ہرمز کے راستے تیل کی سب سے بڑی مقدار گزری ہے۔

دوسری جانب ایک امریکی دفاعی عہدیدار نے بھی صدر ٹرمپ کے بیان کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ جمعے کی رات آبنائے ہرمز کے راستے 2 کروڑ 20 لاکھ بیرل تیل برآمد کیا گیا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔