ہومپاکستانپاکستان کی لبنان کو قومی دن پر مبارکباد

پاکستان کی لبنان کو قومی دن پر مبارکباد


اسلام آباد (سب نیوز) پاکستان نے لبنان کو قومی دن کے موقع پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے لبنانی حکومت اور عوام کے لیے امن، ترقی اور خوشحالی کی نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔


پاکستان کی جانب سے جاری تہنیتی پیغام میں کہا گیا ہے کہ لبنان کی حکومت اور عوام کو قومی دن پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں اور ان کے لیے مسلسل امن، ترقی اور خوشحالی کی دعا کرتے ہیں۔
پاکستان نے لبنان کے ساتھ دوستانہ تعلقات اور دونوں ممالک کے عوام کے درمیان خیرسگالی کے جذبات کا اعادہ بھی کیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔