ہومپاکستانپاکستان کی جانب سے تاجکستان کو 35ویں یومِ آزادی پر مبارکباد

پاکستان کی جانب سے تاجکستان کو 35ویں یومِ آزادی پر مبارکباد

اسلام آباد،: پاکستان نے برادر ملک تاجکستان کو اس کے 35ویں یومِ آزادی کے موقع پر دلی مبارکباد پیش کی ہے۔

تہنیتی پیغام میں تاجکستان کی حکومت اور برادر عوام کو آزادی کی 35ویں سالگرہ پر پرتپاک مبارکباد دیتے ہوئے کہا گیا کہ پاکستان تاجکستان کے لیے امن، ترقی اور خوشحالی کی مسلسل کامیابیوں کا خواہاں ہے۔

پیغام میں کہا گیا کہ پاکستان اور تاجکستان کے درمیان برادرانہ تعلقات اور باہمی تعاون مستقبل میں بھی مزید مضبوط ہوتے رہیں گے۔

تاجکستان کو یومِ آزادی مبارک!

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔