ہومتازہ ترینراولپنڈی میں راجا پرویز اشرف کے گھر چوری کی واردات

راولپنڈی میں راجا پرویز اشرف کے گھر چوری کی واردات

راولپنڈی کے جاتلی کے علاقے ڈھوک امب میں پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق وزیرِ اعظم راجا پرویز اشرف کے گھر سے چور لاکھوں روپے مالیت کا سامان چرا کر لے گئے۔
راجا پرویز اشرف کے پرسنل سیکرٹری طیب فضل کی درخواست پر تھانہ جاتلی میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔
ایف آئی آر کے متن کے مطابق رہائش گاہ سے 3 اے سی، 2 دروازے، 2 کھڑکیاں اور دیگر سامان چوری ہوا ہے، ملزمان قالین، کراکری، ڈیکوریشن پیسز اور گھاس کاٹنے والی مشین بھی لے گئے۔
مقدمے میں کہا گیا ہے کہ رہائشگاہ کے مختلف مقامات پر تالے ٹوٹے ہوئے پائے گئے، سابق وزیرِ اعظم کی رہائشگاہ پر تعینات گھریلو ملازم مبینہ طور پر غائب تھا۔ ڈیوٹی پر موجود پولیس اہلکاروں کے مطابق ملازم گزشتہ رات سے موجود نہیں تھا۔
دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ چوری کے مقدمے میں دونوں نامزد گھریلو ملازمین زیر حراست ہیں، ملزمان نے مختلف اوقات میں گھریلو سامان چوری کیا، ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کرکے سزا دلوائی جائے گی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔