ہومتازہ ترینصدر زرداری کی تاجکستان کو 35ویں یومِ آزادی پر مبارکباد، دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ

صدر زرداری کی تاجکستان کو 35ویں یومِ آزادی پر مبارکباد، دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ

اسلام آباد : صدر مملکت آصف علی زرداری نے جمہوریہ تاجکستان کے صدر امام علی رحمان اور تاجکستان کے عوام کو ملک کی آزادی کی 35ویں سالگرہ کے موقع پر پرتپاک مبارکباد پیش کی ہے۔

صدر مملکت نے اپنے تہنیتی پیغام میں کہا کہ پاکستان تاجکستان کے ساتھ اپنے تاریخی اور برادرانہ تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے، جو مشترکہ عقیدے، ثقافتی قربت، مشترکہ ورثے اور باہمی اعتماد پر استوار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان تجارت، توانائی، رابطہ کاری اور عوامی سطح پر روابط سمیت مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کے مسلسل فروغ کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔

صدر آصف علی زرداری نے اعتماد کا اظہار کیا کہ صدر امام علی رحمان کی بصیرت افروز قیادت میں دونوں برادر ممالک کے درمیان شراکت داری مزید مستحکم ہوگی، جو خطے میں امن، استحکام، رابطہ کاری اور خوشحالی کے فروغ میں معاون ثابت ہوگی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔