ہومپاکستانحبیب ملک اورکزئی کی سینئر سیاسی رہنما سلیم سیف اللہ خان سے ملاقات

حبیب ملک اورکزئی کی سینئر سیاسی رہنما سلیم سیف اللہ خان سے ملاقات

اسلام آباد (سب نیوز) — پاکستان انٹرنیشنل ہیومن رائٹس آرگنائزیشن (پی آئی ایچ آر او) کے چیئرمین حبیب ملک اورکزئی نے ممتاز سینئر سیاسی رہنما سلیم سیف اللہ خان سے تفصیلی اور مفید ملاقات کی، جس میں اہم قومی امور، ملکی سیاسی صورتحال اور پاکستان میں امن، استحکام اور جمہوری اقدار کے فروغ کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے قومی اہمیت کے معاملات پر اپنے خیالات کا اظہار کیا اور ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مثبت مکالمے، باہمی افہام و تفہیم اور تعمیری روابط کی اہمیت پر گفتگو کی۔

حبیب ملک اورکزئی نے تجربہ کار سیاسی رہنما سلیم سیف اللہ خان سے ملاقات کو خوشگوار اور مفید قرار دیتے ہوئے قومی معاملات پر تبادلہ خیال کے موقع کو سراہا۔

ملاقات میں اس امر پر زور دیا گیا کہ سیاسی قیادت اور سول سوسائٹی کے نمائندوں کے درمیان مسلسل مشاورت قومی یکجہتی، پرامن بقائے باہمی اور پائیدار ترقی کے فروغ میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔