اسلام آباد(سب نیوز)نیپال میں تباہ کن سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے متاثرہ آبادی کے لیے پاکستان نے 100 ٹن انسانی امداد روانہ کردی۔دفتر خارجہ کے مطابق نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے)کے تعاون سے فراہم کردہ امدادی سامان چارٹرڈ طیارے کے ذریعے اسلام آباد سے روانہ کیا گیا۔
ترجمان کے مطابق امدادی سامان میں خیمے، کمبل، چٹائیاں، حفظانِ صحت کی کٹس اور ضروری ادویات شامل ہیں۔اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر امدادی سامان روانہ کرنے کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں پاکستان میں نیپال کے سفیر، وزارت خارجہ، این ڈی ایم اے اور دیگر متعلقہ اداروں کے سینئر حکام نے شرکت کی۔دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کی جانب سے بھیجی گئی امداد مشکل کی اس گھڑی میں حکومت اور عوامِ نیپال کے ساتھ یکجہتی اور ہمدردی کا اظہار ہے۔
