ہومپاکستانپی ایف یو جے ورکرز اوراین پی سی کے تعاون سے میڈیا اکانومی کا بدلتا منظرنامہ اور صحافیوں کو درپیش چیلنجز پر ڈائیلاگ فورم کا انعقاد

پی ایف یو جے ورکرز اوراین پی سی کے تعاون سے میڈیا اکانومی کا بدلتا منظرنامہ اور صحافیوں کو درپیش چیلنجز پر ڈائیلاگ فورم کا انعقاد

اسلام آباد(سب نیوز) نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پی ایف یو جے ورکرز اور پریس کلب کے تعاون سے میڈیا اکانومی کا بدلتا منظرنامہ اور صحافیوں کو درپیش چیلنجز کے موضوع پر ڈائیلاگ فورم منعقد ہوا۔سینئر صحافی بلوم پاکستان کے مینیجنگ اہڈیٹر شاہد میتلا نے کہا کہ ڈیجیٹل ٹیکنالوجی اور سوشل میڈیا نے میڈیا اکانومی اور خبر کی ترسیل کا انداز تبدیل کر دیا ہے، اب صحافیوں کے لیے ڈیجیٹل مہارتیں بھی ضروری ہو گئی ہیں۔

پی ایف یوجے ورکرز کی صدر ڈاکٹر سعدیہ کمال نے کہا کہ میڈیا کی بدلتی معیشت سے صحافیوں کے روزگار اور معاشی تحفظ کے مسائل متاثر ہو رہے ہیں، اس لیے تربیت، معاشی استحکام اور ادارتی آزادی کے تحفظ پر توجہ دینا ہوگی۔فورم میں ڈیجیٹل میڈیا کے بڑھتے کردار، آمدن کے متبادل ذرائع اور صحافیوں کو درپیش معاشی و پیشہ ورانہ چیلنجز پر بھی گفتگو کی گئی۔ مکالمے میں سینئر صحافی امتیاز وریاہ، ریاض تھہیم، نادر بلوچ ، طاہر محمود، ، محمد فیضان ، علی نیاز ، مزمل عارض ، احسان مقصود، ریڈ میڈیا سرکل کی سی او او مقدس سادات چوہدری، جہانزیب چوہدری ، منیر احمد زاہد، عالم نورحیدر، عابد اکرم ، ایم اے بری، وقار خان ، ثمرین عامر ، انور حسین، عابد خان، حنیف خٹک ، نازیہ آصف ، عائشہ ناز ، ایمان ، عبداللہ ودیگر صحافیوں نے شرکت کی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔