ہومتازہ ترینپی ٹی آئی سوشل میڈیا کے اثر سے نکل جائے تو یہ ان کی سیاست کیلئے اچھا ہوگا، خواجہ آصف

پی ٹی آئی سوشل میڈیا کے اثر سے نکل جائے تو یہ ان کی سیاست کیلئے اچھا ہوگا، خواجہ آصف

اسلام آباد(سب نیوز) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی قیادت سوشل میڈیا کے اثر سے نکل جائے تو یہ ان کی سیاست کے لیے اچھاہوگا۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ کسی اور(ن)لیگی رہنما کی مولاناکے بارے میں گفتگو پرکمنٹ نہیں کرسکتا

مولانافضل الرحمان نے سخت گفتگو کی ہے، میں نے مولانا کے سخت بیانات پرسیاسی نکتہ چینی کی ہے۔انہوں نے کہا کہ سیاست میں نو ریٹرن والی کوئی پالیسی نہیں ہوتی، کل کے دوست آج کے دشمن اور کل کے دشمن آج کے دوست ہوجاتے ہیں۔وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے اندر سے آوازیں اٹھ رہی ہیں کہ مزاحمت نہیں سیاست کرنی چاہیے، پی ٹی آئی سیاست کرے گی تو ان کو بہت اسپیس مل جائیگی، پی ٹی آئی قیادت سوشل میڈیا کے اثر سے نکل جائے تو یہ ان کی سیاست کے لیے اچھاہوگا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔