ہومپاکستانوزیراعظم شہباز شریف سے وفاقی وزیر مصطفی کمال کی ملاقات،سیاسی صورتحال پر گفتگو

وزیراعظم شہباز شریف سے وفاقی وزیر مصطفی کمال کی ملاقات،سیاسی صورتحال پر گفتگو

اسلام آباد(سب نیوز)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے وفاقی حکومت کے زیر انتظام ہسپتالوں اور صحت کے اداروں میں طبی سہولیات، علاج معالجے کے معیار اور خدمات کی بہتری کے لیے موثر اقدامات کی ہدایت کی ہے۔

منگل کو وزیر اعظم آفس کے میڈیاونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف سے وفاقی وزیر قومی صحت سید مصطفی کمال نے ملاقات کی۔ملاقات میں وزارت قومی صحت سے متعلق امور پر بات چیت کی گئی۔وزیراعظم نے وفاقی حکومت کے زیر انتظام ہسپتالوں اور صحت کے اداروں میں طبی سہولیات، علاج معالجے کے معیار اور خدمات کی بہتری کے لیے موثر اقدامات کی ہدایت کی۔انہوں نے ملک کی مجموعی و سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔