اسلام آباد (سب نیوز)بیرون ملک بھیک مانگنے کے الزام میں ایک سال کے دوران 950 پاکستانی ڈی پورٹ کیے گئے۔پاکستان سے باہر جاکر بھیک مانگنے کے الزام میں امریکا سمیت مختلف ممالک سے ایک سال کے دوران 950 پاکستانی ڈی پورٹ کیے گئے، جبکہ کراچی ایئرپورٹ پر بھیک مانگنے کی غرض سے بیرون ملک جانے والے 49 مسافروں کو آف لوڈ کردیا گیا۔
اعداد و شمار کے مطابق 2025 سے 2026 کے دوران سب سے زیادہ 897 پاکستانی سعودی عرب سے ڈی پورٹ ہوئے۔ متحدہ عرب امارات سے 22، عراق اور عمان سے 11،11، قطر سے 5 جبکہ بحرین اور ملائیشیا سے ایک، ایک پاکستانی کو ڈی پورٹ کیا گیا۔ اعداد و شمار کے مطابق بیرون ملک بھیک مانگنے کے شبہے میں سعودی عرب جانے والے 21 مسافروں کو آف لوڈ کیا گیا۔ بحرین جانے والے 7 جبکہ متحدہ عرب امارات اور قطر جانے والے 5،5 مسافروں کو بھی آف لوڈ کردیا گیا۔
عمان جانے والے 4، ملائیشیا جانے والے 3 جبکہ آذربائیجان، ازبکستان، انڈونیشیا اور ترکیہ جانے والے ایک، ایک مسافر کو بھی آف لوڈ کیا گیا۔ذرائع کے مطابق آف لوڈ کیے گئے تمام مسافروں کو مزید کارروائی کے لیے انسدادِ انسانی اسمگلنگ سرکل منتقل کردیا گیا ہے۔
بیرون ملک بھیک مانگنے کے الزام میں ایک سال کے دوران 950پاکستانی ڈی پورٹ
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
