ہومپاکستانوفاقی کابینہ نے نیشنل ہاوسنگ پالیسی 2026 کی منظوری دیدی

وفاقی کابینہ نے نیشنل ہاوسنگ پالیسی 2026 کی منظوری دیدی

اسلام آباد (سب نیوز) وفاقی کابینہ نے نیشنل ہاوسنگ پالیسی 2026 کی منظوری دیدی، پاکستان کی سابقہ نیشنل ہاوسنگ پالیسی 2001 میں منظور کی گئی تھی،نیشنل ہاوسنگ پالیسی 2026ہاوسنگ اور شہری ترقی کے لیے جامع قومی فریم ورک فراہم کریگی،پالیسی کا بنیادی وژن سب کے لیے مناسب، سستی اور پائیدار رہائش کی فراہمی ہے۔
پالیسی میں ماحول دوست اور پائیدار رہائش کے لیے جامع فریم ورک وضع کیا گیا ہے،نیشنل ہاوسنگ پالیسی میں ادارہ جاتی اور قانونی اصلاحات پر بھی توجہ دی گئی ہے- وفاقی وزیر میاں ریاض حسین پیرزادہ نے نیشنل ہاوسنگ پالیسی کی منظوری کو تاریخی سنگِ میل قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہاوسنگ پالیسی ملک میں ہاوسنگ کی کمی اور شہری ترقی کے چیلنجز کے لیے واضح سمت فراہم کریگی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔