ہومپاکستانپنجگور میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، فتنہ الہندوستان کے 5دہشتگرد ہلاک، آئی ایس پی آر

پنجگور میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، فتنہ الہندوستان کے 5دہشتگرد ہلاک، آئی ایس پی آر

راولپنڈی(سب نیوز)سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع پنجگور میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر تیز رفتار کارروائی کرتے ہوئے فتن الہندوستان سے تعلق رکھنے والے 5 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع پنجگور میں 10 اگست 2026 کو دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر کارروائی کی اوراس دوران 5 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔بیان میں کہا گیا کہ آپریشن ملک میں قیام امن اور بھارتی سرپرستی میں سرگرم دہشت گرد پراکسیز کے خاتمے کے لیے جاری انسداد دہشت گردی مہم کا حصہ تھا اور کارروائی کے دوران سیکیورٹی فورسز نے ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے بڑی مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور دیسی ساختہ بم برآمد کیے، جنہیں موقع پر ہی تباہ کردیا گیا۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ آپریشن کے فوری بعد علاقے میں کلیئرنس اورسینیٹائزیشن کارروائی بھی کی گئی تاکہ باقی ماندہ خطرات کا خاتمہ یقینی بنایا جاسکے۔آئی ایس پی آر نے بتایا کہ وفاقی ایپکس کمیٹی برائے نیشنل ایکشن پلان کی منظور کردہ وژن عزم استحکام کے تحت سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی غیر ملکی سرپرستی اور معاونت سے ہونے والی دہشت گردی کے خاتمے کے لیے جاری کارروائیاں پوری رفتار سے جاری رہیں گی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔