ہومتازہ تریناسلام آباد ہائیکورٹ کے تین نئے ایڈیشنل ججز نے حلف اٹھا لیا

اسلام آباد ہائیکورٹ کے تین نئے ایڈیشنل ججز نے حلف اٹھا لیا

اسلام آباد (سب نیوز)اسلام آباد ہائیکورٹ کے تین نئے ایڈیشنل ججز نے حلف اٹھا لیا۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے ایڈیشنل ججزسے حلف لیا، جسٹس ایاز شوکت، جسٹس عمیر مجید ملک اور جسٹس شارخ ارجمند نے حلف اٹھایا۔
تقریب حلف برداری میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز، ایڈوکیٹ جنرل اسلام آباد اور ایڈیشنل اٹارنی جنرل بھی شریک ہوئے۔اسلام آباد ہائیکورٹ بارکے صدر واجد گیلانی، اسلام آباد بار کونسل کے نمائندے بھی تقریب میں موجود تھے۔ خیال رہے کہ صدر مملکت آصف علی زرداری نے آج ہی اسلام آباد ہائیکورٹ کے ایڈیشنل ججز کی تقرری کی منظوری دی تھی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔