راولپنڈی(سب نیوز)اڈیالہ جیل میں3 قیدیوں سے موبائل فونز برآمد ہونے کے بعد تینوں قیدی اٹک جیل منتقل کر دیئے گئے، موبائل فونز کے استعمال پر غفلت برتنے والے 5 جیل ملازمین بھی معطل کردیئے گئے۔
تفصیلات کے مطابق جیل ذرائع کا کہنا ہے اڈیالہ جیل میں 3قیدیوں سے موبائل فونز برآمد ہوئے،موبائل فونز کے استعمال پر غفلت برتنے والے 5جیل ملازمین کو معطل کردیا گیا۔
ذرائع کے مطابق تینوں قیدیوں راجہ رعد، شاہزیب اور ملک حماد کو اڈیالہ جیل سے اٹک جیل منتقل کردیا گیا ہے۔ راجہ رعد اور شاہزیب ٹریفک وارڈن قتل کیس میں قید ہیں، جبکہ ملک حماد محکمہ جیل خانہ جات کے ملازم کے قتل کے الزام میں گرفتار ہے۔
اڈیالہ جیل میں موبائل فونز برآمد ہونے پر 3قیدی اٹک جیل منتقل ، 5ملازمین معطل
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
